20 دسمبر 2014 - 10:25
پاکستان میں دھشتگردوں کے ٹھکانوں پر فوج کے حملے بدستور جاری

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر اس ملک کی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کئے جانے والے آج کے حملوں میں اکیّس دہشتگرد ہلاک ہوئے۔پاکستانی فوج کے ان حملوں میں کئی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔ جمعے کے روز بھی پاکستان کی فوج نے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بتّیس دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔بدھ کے روز بھی وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر، کی جانے والی بمباری میں ستّاون دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔ دہشتگردوں کے خلاف پاکستانی فوج کی بمباری کے بعد سے یہ دہشتگرد، پاکستانی فوج کے بقول افغانستان کی سرحدوں کی طرف فرار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے صدر نے دہشتگردوں کے خلاف سخت کاروائی کئے جانے پر زور دیا ہے۔پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے بھی تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔ پاکستانی فوج کے سربراہ نے بھی ایسا ہی اعلان کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲